پنجاب کی منڈیوں میں گیہوں کی سرکاری طور پر خرید شروع ہوچکی ہے۔ ریاست کی مختلف منڈیوں میں چار لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں پہلے ہی پہنچ چکا ہے، جن میں سے تین لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کی خریداری ہوچکی ہے۔ ریاست کو اِس موسم میں 124 لاکھ میٹرک ٹن کی زبردست پیداوار ہونے کی امید ہے۔ لہٰذا متعلقہ حکام نے منڈیوں سے وابستہ سبھی افراد کو ہدایت دی ہے کہ اِس سلسلے میں ٹھوس انتظامات کئے جائیں۔ البتہ کَل رات پنجاب کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے دشواری پیدا ہوگئی کیونکہ منڈیوں میں رکھا گیا گیہوں گیلا ہوگیا تھا۔ x
Site Admin | April 17, 2025 3:12 PM
پنجاب کی منڈیوں میں گیہوں کی سرکاری طور پر خرید شروع ہوچکی ہے۔
