پنجاب میں، موہالی کی مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI کی ایک خصوصی عدالت نے، 1993 میں ترن تارن میں 7 نوجوانوں کے جعلی انکائونٹر کے تین دہائیوں سے زیادہ پرانے معاملے میں، پنجاب پولیس کے پانچ ریٹائرڈ افسران کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ CBI نے اِس کیس کا اندراج 30 جون 1999 میں کیا تھا۔ پولیس عملے کے دیگر پانچ ملزمان پہلے ہی مرچکے ہیں۔ جن لوگوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے اُن میں بھٹنڈہ کے سابق SSP، سابق DSP، سابق انسپکٹر اور دو سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹرس ASIs شامل ہیں۔ انھیں مجرمانہ سازش رچنے، قتل، شواہد کو مٹانے اور دھوکے بازی کیلئے قید بامشقت کی سزا سنائی گئی اور ہر ایک پر ساڑھے تین لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کی رقم مرنے والے افراد کے کنبوں کو معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔
Site Admin | August 4, 2025 9:38 PM
پنجاب پولیس کے پانچ سابق افسران کو،1993ترن تارن جعلی انکائونٹرمعاملے میں، عمرقیدکی سزاسنائی گئی ہے