پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ اس نے کل شام امرتسر اور ہوشیار پور میں ممنوعہ ببر خالصہ بین الاقوامی BKI تنظیم کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کے دو Modules کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ریاست بھر سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور RDX پر مبنی دھماکہ خیز مادے بھی ضبط کیے ہیں۔
پولیس نے ہوشیار پور میں BKI کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے اور اُن کے قبضے سے RDX پر مبنی ڈھائی کلوگرام دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مادے اور دو پستول برآمد کیے ہیں۔ امرتسر میں کی گئی ایک دوسری کارروائی میں پولیس نے BKI کے ایک کارندے کو گرفتار کرکے سیکورٹی تنظیم پر کیے جانے والے اچانک حملے کو ناکام بنا دیا۔ اُس کے قبضے سے جدید ترین پستول اور دھماکہ خیز مادوں سے سمیت ایک ہتھ گولہ برآمد کیا گیا ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔x