ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 9:47 AM | PUNJAB ENCOUNTER

printer

پنجاب پولیس نے لدھیانہ میں پاکستان کی ISI کی پشت پناہی والے دہشت گرد گروہ کا پتہ لگایا ہے۔

پنجاب پولیس نے گولی باری کے بعد لدھیانہ میں پاکستان کی  پشت پناہی والے ایک دہشت گرد گروہ کا پتہ لگایا ہے۔ اِس واقعے میں دو ملزم زخمی ہوگئے۔ کل پولیس کے ساتھ گولی باری میں ایک ملزم شدید طور پر زخمی ہوا۔

لدھیانہ کے پولیس کمشنر Swapan Sharma نے بتایا کہ لدھیانہ میں اِن دونوں کو، اُن کے غیرملکی آقاؤں نے ریاست میں کشیدگی پھیلانے اور امن میں خلل ڈالنے کیلئے سرکاری عمارتوں اور دیگر مقامات پر گرینیڈ حملے کرنے کا کام سونپا تھا۔ اُن کے قبضے سے، جو اشیاء ضبط کی گئی ہیں، اُن میں چینی ساخت کے دو دستی بم، جدید طرز کی پانچ پستول اور تقریباً 50 کارتوس شامل ہیں۔

اُن کے تین ساتھی پہلے ہی لدھیانہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ اِن میں سے ایک ملزم اُس شخص کا ساتھی ہے، جس نے ممبئی میں اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی۔