پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر بھارت کے چیف جسٹس بھوشن رام کرشن Gavai کے خلاف قابلِ اعتراض اور غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے کی بناء پر کئی افراد کے خلاف مختلف FIR درج کی ہیں۔ 100 سے زیادہ سوشل میڈیا Handles پر مختلف پوسٹ اور ویڈیوز کے بارے میں کئی شکایتیں موصول ہونے کے بعد یہ FIR درج کرائی گئی ہیں، جن میں بھارت کے چیف جسٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جالندھر کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ پوسٹ کئے گئے مواد کا تعلق اعلیٰ آئینی اتھارٹی پر تنقید کرنے، ذات پر مبنی بدگوئی اور اُکسانے نیز ذات اور طبقاتی جذبات کو اشتعال دلاکر امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کی سیدھے کوشش کے ساتھ شر انگیزی پھیلانے سے ہے۔
Site Admin | October 9, 2025 3:21 PM
پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر بھارت کے چیف جسٹس بھوشن رام کرشن Gavai کے خلاف قابلِ اعتراض اور غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے کی بناء پر کئی افراد کے خلاف مختلف FIR درج کی ہیں