January 6, 2026 2:49 PM

printer

پنجاب پولیس نے سرحدی ضلع پٹھان کوٹ سے 14 سال کے نابالغ کو حراست میں لیا ہے

پنجاب پولیس نے سرحدی ضلع پٹھان کوٹ سے 14 سال کے نابالغ کو حراست میں لیا ہے۔ جموں کے حساس دفاعی علاقوں کی تصویروں اور ویڈیوز کو پاکستان میں فوجی افسروں اور ISI کے ایجنٹوں کو بھیجنے کے الزام میں اِس نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لڑکا پچھلے ایک سال سے ایک آن لائن چیٹ روم کے ذریعے اِن لوگوں کے رابطے میں تھا۔ آکاشوانی نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کے سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس دِلجندر سنگھ ڈِھلوں نے بتایا کہ اُس کی سرگرمیوں کے بارے میں خبریں مل رہی تھیں اور اُس کو اُس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ پٹھان کوٹ میں کُچھ حساس اطلاعات لینے کیلئے آیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔