پنجاب پولیس نے ببّر خالصہ انٹرنیشنل کے دو کارندوں کو ڈھائی کلوگرام RDX کے ساتھ گرفتار کرکے، اُس کے ایک دہشت گرد گروہ کا پتہ لگایا ہے۔ اِسے پاکستان کی خفیہ تنظیم ISI کی پشت پناہی والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی مانا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جالندھر کے گرجندر سنگھ اور دیوان سنگھ کے قبضے سے اِس دھماکہ خیز مادے کے ساتھ ساتھ دیسی ساخت کا ایک دھماکہ خیز حربہ اور ایک ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بّبر خالصہ انٹرنیشنل کے سرغنہ ہروِندر سنگھ Rinda کے اشارے پر برطانیہ سے کام کرنے والے، اُس کے ساتھی اِس گروہ کو چلا رہے تھے۔ ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ دیسی ساخت کے دھماکہ خیز حربے کا استعمال دہشت گردانہ حملے کیلئے کیا جانا تھا۔ x
Site Admin | October 9, 2025 3:23 PM
پنجاب پولیس نے ببّر خالصہ انٹرنیشنل کے دو کارندوں کو ڈھائی کلوگرام RDX کے ساتھ گرفتار کرکے، اُس کے ایک دہشت گرد گروہ کا پتہ لگایا ہے