March 6, 2025 2:58 PM

printer

پنجاب میں کَل رات بٹالہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور پانچ اُس وقت زخمی ہوگئے، جب دو موٹر گاڑیاں ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں

پنجاب میں کَل رات بٹالہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور پانچ اُس وقت زخمی ہوگئے، جب دو موٹر گاڑیاں ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹریکٹر کا ڈرائیور اور دو مسافر ہیں۔ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہرکرشن نے کہا کہ زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے تین کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ ایک کی حالت نازک ہے۔ راجستھان میں بھی آج صبح سِروہی ضلع میں قومی شاہراہ نمبر27 پر Kivrali گاؤں کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔