August 29, 2025 9:33 AM | Punjab Floods

printer

پنجاب میں کئی ضلعوں، خاص طور پر سرحدی ضلعے  گرداس پور میں سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں گاؤں متاثر  ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کئی ضلعوں، خاص طور پر سرحدی ضلعے  گرداس پور میں سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں گاؤں متاثر  ہوئے ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ بھارتی فوج، BSF، NDRF اورSDRF  کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس اور رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے تقریباً چھ ہزار 600 افراد کو بچاکر باہر نکالا ہے۔

متاثرہ لوگوں کے لیے ریاستی سطح کا کنٹرول روم نمبر  دن رات کام کر رہا ہے۔ یہ نمبر ہے:

صفر ایک آٹھ ایک – دو دو چار –  صفر صفر –  چھ چار

ریاست میں 830 سے زیادہ گاؤوں پر سیلاب کا اثر پڑا ہے۔ اِن میں سب سے زیادہ 202 گاؤں گرداس پور میں اور 107 کپورتھلہ میں ہیں۔ اِس کے علاوہ امرتسر، پٹھان کوٹ، فیروزپور، فاضلکا، ہوشیارپور اور کچھ دیگر ضلعے بھی شامل ہیں۔

ریاست کے وزیراعلیٰ بھگوت مان نے امرتسر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس قدرتی آفت کی وجہ سے ریاست کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اِدھر ریاستی کابینہ اور سبھی ارکان اسمبلی نے سیلاب کے تناظر میں راحت کوششوں کے لیے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ عطیے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موسمیات محکمے نے ریاست کے کچھ حصوں میں آج سے تیز بارش کے امکان کے مدنظر پھر سے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔