پنجاب میں موسمیات کے محکمے نے کئی مقامات پر آج اور کَل کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ لوگ پچھلے چار سے پانچ روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ جھلسا دینے والی گرمی سے دوچار ہیں، جہاں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ بھٹنڈہ اور امرتسر 45 اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ کَل سب سے گرم ترین مقام رہے۔ فرید کوٹ، فاضلکا اور گرداس پور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا۔×
Site Admin | June 12, 2025 6:47 PM
پنجاب میں موسمیات کے محکمے نے کئی مقامات پر آج اور کَل کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
