January 13, 2026 9:32 AM

printer

پنجاب میں لوہڑی کا تہوار خوشی، جوش وجذبے اور بھائی چارے کا جشن ہے

پنجاب میں لوہڑی کا تہوار خوشی، جوش وجذبے اور بھائی چارے کا جشن ہے۔ یہ تہوار شام کے وقت منایا جائے گا، جب الاؤ جلانے کی رسم ادا کی جاتی ہے اور بنی نوع انسان کی خوشی اور خوشحالی کیلئے دعا کی جاتی ہے۔ اگرچہ ریاست میں شدید سردی کی وجہ سے ابھی تک بچوں کو گھروں کے اندر ہی رہنا پڑا ہے، تاہم وہ مٹھائیاں حاصل کرنے کیلئے آج لوہڑی گیت گاتے ہوئے گھر گھر جائیں گے۔

ایک رپورٹ۔                                           V-C Rajesh

”سُندر مُندریے ہو، تیرا کون وِچارا ہو، دُلّا بھٹّی والا ہو“ یہ مشہور Dulla Bhatti کا گیت ہے، جسے وہ تمام لوگ گاتے ہیں، جو لوہڑی کی مٹھائی کیلئے ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی عمر کے ہوں، یہ گیت فطری طور پر زبان پر آتا ہے۔ شام کو گھر پر پوجا کے بعد اَلاؤ جلائے جائیں گے اور تہوار منانے کیلئے سبھی اس کے گرد بیٹھیں گے۔ یہ تہوار نئے شادی شدہ جوڑے اور نوزائیدہ بچوں کے والدین کیلئے مزید خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔ ریاست میں مختلف مقامات پر Dhiyan Di Lohri منانے کیلئے بھی خصوصی پروگرام جاری ہیں۔

راجیش بالی کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……