بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ساحلی کرناٹک، ہماچل پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش میں کَل تک، اتراکھنڈ میں منگل تک اور ملک کے شمال مغربی حصے میں آئندہ پانچ روز کے دوران کہیں کہیں شدید بارش جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے۔ راوی، بیاس اور ستلج دریائوں میں پہاڑی علاقوں سے پانی کے تیز بہائو اور ریاست کے کچھ حصوں میں بارش سے سیلاب زدہ اضلاع میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ، BSF، این ڈی آر ایف، SDRF، پنجاب پولیس اور رضاکار تنظیمیں 24 گھنٹے ساتوں دِن پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور امدادی سامان فراہم کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔