پنجاب میں راوی، بِیاس اور ستلُج ندیوں کے طغیانی پر بہنے کے سبب سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ کئی اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بچاؤ راحت کی کارروائیاں جاری رکھنے اور ہر وقت موجود رہنے کیلئے سبھی افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ پٹھانکوٹ، گرداس پور، فضلکا، فیروزپور اور کپور تھلہ سمیت 7 اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ امرتسر میں بھی احتیاط کے طور پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر میں پچھلے دو تین روز سے ہورہی مسلسل بارش کے سبب رنجیت ساگر باندھ اور Pong باندھ پوری طرح بھرچکے ہیں۔ بھانکڑا باندھ سے بھی پچھلے ایک ہفتے سے تھوڑے تھوڑے وقت پر پانی چھوڑا جارہا ہے، تاکہ باندھ کو نقصان سے بچایا جاسکے۔×
Site Admin | August 27, 2025 3:13 PM
پنجاب میں راوی، بِیاس اور ستلُج ندیوں کے طغیانی پر بہنے کے سبب سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے