August 10, 2025 9:53 PM

printer

پنجاب میں دو بھارتی فوجی بہادر جوانوں نائک پرِت پال سنگھ اور سپاہی ہریندر سنگھ کی آخری رسومات آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی وطن میں ادا کی گئیں

پنجاب میں دو بھارتی فوجی بہادر جوانوں نائک پرِت پال سنگھ اور سپاہی ہریندر سنگھ کی آخری رسومات آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی وطن میں ادا کی گئیں۔ ان دونوں بہادر جوانوں نے کل جموں و کشمیر کے کلگام ضلعے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانی دی تھی۔ مقامی انتظامیہ اور فوجی عہدیداران کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد اِن شہیدوں کی آخری دیدار کیلئے جمع ہوئی۔ بھارتی فوج نے ان کی قربانی کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حوصلہ اور قربانی کا جذبہ ہمیشہ ترغیب کا باعث ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔