پنجاب میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن جنگ چھیڑنے کیلئے کئے گئے فیصلے کے ایک دن بعد پولیس کی جانب سے آج Yudh Nasheyan Virudh کے نام سے ریاستی سطح کا ایک Cardon and Search Operation-CASO شروع کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے ہمارے جالندھر کے نامہ نگار نے یہ خبر دی ہے کہ 900 سے زیادہ پولیس ٹیموں نے، جن میں آٹھ ہزار اہلکار شامل ہیں، ریاست میں تقریباً 800 مقامات پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے 290 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 230 سے زیادہ FIR درج کی گئیں۔ چار گھنٹے طویل آپریشن کے نتیجے میں، ہیروئن، افیم اور ہزاروں نشہ آور گولیاں، انجکشن سمیت دیگر نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئیں۔ منشیات کے خلاف اس مہم کی نگرانی کیلئے وزراء پر مشتمل پانچ رکنی کابینہ سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔