پنجاب میں آج دو علیحدہ کارروائیوں کے تحت ہتھیار، گولہ بارود اور منشیات کے سلسلے میں 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ امرتسر کے ایک سرحدی گائوں سے پنجاب پولیس کی منشیات کی روک تھام سے متعلق ٹاسک فورس نے بارڈر سکیورٹی فورس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں چار افراد کو حراست میں لیا، جن کے پاس 20 کلو گرام ہیروئن ملی۔ اِس کی سپلائی چین کو چلانے والے اہم کارندے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ شخص پاکستان میں مقیم اپنے آقائوں کے رابطے میں تھا اور پورے خطے میں منشیات پہنچانے کا کام کرتا تھا۔
Site Admin | January 6, 2026 9:44 PM
پنجاب میں آج دو علیحدہ کارروائیوں کے تحت ہتھیار، گولہ بارود اور منشیات کے سلسلے میں 7 افراد کو گرفتار کیا گیا