March 15, 2025 9:55 AM | Golden Temple

printer

پنجاب میں، کَل گولڈن ٹیمپل میں گرو رام داس سرائے میں ہریانہ کے ایک شخص نے شرومنی گردووارہ پربھندک کمیٹی کے دو سیواداروں سمیت چار افراد پر مبینہ طور پر لوہے کی چھڑ سے حملہ کردیا۔

پنجاب میں، کَل گولڈن ٹیمپل میں گرو رام داس سرائے میں ہریانہ کے ایک شخص نے شرومنی گردووارہ پربھندک کمیٹی کے دو سیواداروں سمیت چار افراد پر مبینہ طور پر لوہے کی چھڑ سے حملہ کردیا۔ اِس واقعے میں یہ چاروں لوگ زخمی ہوگئے۔

حملہ آور پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ SGPC کے عملے نے اِس شخص کو یہاں مشتبہ طور پر اِدھر اُدھر گھومتے ہوئے دیکھا اور اِس سے شناخت مانگی۔ یہ شخص بحث کرنے لگا۔ جب اِس سے چلے جانے کوکہا تو یہ شخص پہلے باہر چلا گیا، لیکن پھر ایک لوہے کی چھڑ لے کر آگیا اور عملے نیز اُن عقیدتمندوں پر حملہ کردیا جنھوں نے مداخلت کی کوشش کی۔

امرتسر کے پولیس کمشنر گُرپریت سنگھ بُھلّر نے بتایا کہ اِس شخص کی شناخت ہریانہ کے یمنا نگر کے شادی پور علاقے کے گلفان کے طور پر کی گئی ہے، اسے گرفتار کرلیا گیا۔