ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 12, 2025 10:06 AM | Punjab NIA

printer

پنجاب میں، موہالی میں قائم قومی جانچ ایجنسی کی خصوصی عدالت نے اگست – ستمبر 2019 کے دوران ترن تارن میں ڈرون سے دھماکہ خیز مادہ اور ہتھیار گرائے جانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی پاداش میں 9 افراد کو سزا سنائی ہے۔

اِن ملزموں کا تعلق دہشت گرد تنظیم ”خالصتان زندہ باد فورس“ سے بتایا گیا ہے۔ ڈرون سے اسلحہ گرانے کی سازش جرمنی میں رہنے والے دہشت گرد گرمیت سنگھ بگّا اور پاکستان سے اپنی سرگرمیاں چلانے والے دہشت گرد رنجیت سنگھ نیتا نے رچی تھی۔  NIA نے اکتوبر 2019 میں امرتسر پولیس سے یہ کیس اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔

6 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر 3 قصوروار افراد کو اس کیس میں اُن کے ملوث ہونے کی بنا پر جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔