پنجاب میں، فوج کے دو جانبازوں کی آخری رسوم، آج سہ پہر اُن کے آبائی مقامات پٹھان کوٹ اور گُرداس پور میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، اِن جوانوں کی کَل لیہہ حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ اُن کے جسد خاکی کے دو پہر تک پٹھان کوٹ پہنچنے کا امکان ہے۔ پٹھان کوٹ کے لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ مَن کوٹیا اور گرداس پور کے Lance-Dafadar دلجیت سنگھ کل لداخ میں اپنے فوجی قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ پہاڑ کی چوٹی سے ایک بڑا پتھر اُن کی گاڑی پر آگرا۔ اِن دونوں عہدیداروں کا تعلق، فوج کی 14 ویں ہارس رِجیمنٹ سے تھا۔×
Site Admin | July 31, 2025 3:43 PM
پنجاب میں، فوج کے دو جانبازوں کی آخری رسوم، آج سہ پہر اُن کے آبائی مقامات پٹھان کوٹ اور گُرداس پور میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی