پنجاب میں، ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات کیلئے ووٹنگ آٹھ بجے شروع ہوگئی ہے۔ آزاد امیدواروں سمیت 9 ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ ایک اہم دیہی بلدیاتی انتخابات ہیں جہاں حکمراں عاپ، کانگریس، شرومنی اکالی دل اور BJP جیت درج کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔
ریاستی انتخابی کمشنر راج کمل چوہدری نے بتایا ہے کہ انتخابات صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوں گے۔
ووٹوں کی گنتی 17 دسمبر کو ہوگی۔x