پنجاب میں، شدید سیلاب سے ایک ہزار 900 سے زیادہ گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ زرعی آراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔ ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔
اِدھر مرکزی وزیر زراعت شِوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ مرکزی سرکار پنجاب کو اِس مشکل سے باہر نکالے گی۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فنڈ کے تحت، ریاست کے پاس پہلے ہی فنڈس موجود ہیں۔