August 29, 2025 2:45 PM

printer

پنجاب میں، سرحدی ضلعوں گرداس پور، فاضلکا اور پٹھان کوٹ میں سیلاب کے پانی میں کُچھ کمی ہوئی ہے، لیکن امرتسر اور فیروزپور میں سیلاب کا قہر اب بھی جاری ہے

پنجاب میں، سرحدی ضلعوں گرداس پور، فاضلکا اور پٹھان کوٹ میں سیلاب کے پانی میں کُچھ کمی ہوئی ہے، لیکن امرتسر اور فیروزپور میں سیلاب کا قہر اب بھی جاری ہے۔ پٹیالہ کی انتظامیہ نے راجپورہ سب ڈویژن اور ڈیرہ بسی سب ڈویژن کے تحت آنے والے گاؤوں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ جالندھر کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سبھی متاثرہ علاقوں میں بھارتی فوج، BSF، NDRF، SDRF اور پنجاب پولیس اور رضاکار تنظیموں کے اہلکار جنگی پیمانے پر بچاؤ کارروائی انجام دے رہے ہیں۔ گرداس پور ضلعے میں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں تک راحتی سامان پہنچانے کی غرض سے ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔