ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2025 3:09 PM

printer

پنجاب، جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں امدادی کارروائی جاری ہے اور سیلاب کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے

بھارتی فضائیہ نے جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی ایک بڑی کارروائی انجام دی ہے۔بھارتی فضائیہ کی مغربی ایئر کمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ جانکاری دی ہے کہ بھارتی فضائی فوج کے ہیلی کاپٹر، پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر میں لگاتار راحت کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اِن ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ بھرمور-چمبا سیکٹر سے 541 افراد کو بچا کر باہر نکالا گیا ہے اور کُلو اور کشتواڑ سیکٹر میں 10 ہزار کلو گرام سے زیادہ ضروری امدادی سامان پہنچایاگیا ہے۔ راحت پہنچانے کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے فضائیہ کے چار ہیلی کاپٹر اور عملے کے 35 اہلکار دن رات کام کررہے ہیں۔