پریکشا پہ چرچا 2026 نے شرکت کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں اب تک چار کروڑ سے زیادہ افراد کا اندراج ہو چکا ہے، جو گزشتہ برس کے 3 کروڑ 56 لاکھ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل ایک سالانہ بات چیت کے پروگرام سے بڑھ کر اب ایک ملک گیر تحریک بن چکی ہے، جو طلبا کیلئے امتحانات کے دباؤ سے پاک ماحول بنانے کو فروغ دے رہی ہے۔
وزیر موصوف نے طلبا، جنہیں ”ایگزام واریئرز“ کہا جاتا ہے، پر زور دیا کہ وہ اس سال کے پریکشا پے چرچا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امتحانات کے نزدیک آتے ہی وہ اعتماد، یکسوئی، اطمینان و سکون اور ذہنی دباؤ کو دور کرنے سے متعلق وزیر اعظم کی رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔×