December 31, 2025 2:36 PM

printer

پریکشا پے چرچا نے تاریخ رقم کی ہے اور اِس میں آئندہ پروگرام کیلئے تین کروڑ سے زیادہ اندارج ہوچکے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی اہم پہل قدمی ’پریکشا پہ چرچا‘ نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ اِس کیلئے کَل تک 3 کروڑ سے زائد اندراج ہوچکے ہیں۔ تعلیم کی وزارت نے کہا ہے کہ اِس پہل میں لوگوں کا بڑی تعداد میں شامل ہونا اجاگر کرتا ہے کہ یہ ایک حقیقی ’جن آندولن‘ ہے۔

ملک بھر سے طلباء، والدین اور اساتذہ نے بڑے پیمانے پر اِس میں حصہ لیا ہے، جس سے اِس پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ مذکورہ پروگرام، طلباء کی ذہنی تندرستی پر مرکوز ہے اور امتحانات کیلئے ایک مثبت نقطہئ نظر کو فروغ دیتا ہے۔