پریس انفارمیشن بیورو کے حقائق کی جانچ سے متعلق شعبے نے بھارت اور امریکہ کے درمیان محصول سے متعلق حالیہ حالات و واقعات کے تعلق سے جھوٹے دعوے پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مورد اِلزام ٹھہرایا ہے۔ اِن اکاؤنٹس پر مَن گھڑت بیانات، وزارت خارجہ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے منسوب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حقائق کی جانچ سے متعلق شعبے نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آن لائن غلط جانکاری اور فرضی پروپیگنڈہ کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ مذکورہ شعبے نے لوگوں کو یہ صلاح بھی دی ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی مواد پر بھروسہ کرنے یا دوسروں کو بھیجنے سے پہلے سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق کرلیں۔
Site Admin | August 4, 2025 2:31 PM
پریس انفارمیشن بیورو کے حقائق کی جانچ سے متعلق شعبے نے بھارت اور امریکہ کے درمیان محصول سے متعلق حالیہ حالات و واقعات کے تعلق سے جھوٹے دعوے پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مورد اِلزام ٹھہرایا ہے