January 3, 2026 9:38 PM

printer

پریاگ راج میں 43 روزہ ماگھ میلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج پہلے دن سنگم میں 21 لاکھ عقیدتمندوں نے پوتر ڈُبکی لگائی

پریاگ راج کے سنگم پر آج Daush Purnima پر مقدس اشنان کے ساتھ ہی 43 دن تک جاری رہنے والے ماگھ میلے کا آغاز ہوگیا۔عقیدتمندوں نے آج صبح سے ہی مقدس اشنان کرنا شروع کیا۔ ماگھ میلہ انتظامیہ کے مطابق آج سہ پہر 4 بجے تک 21 لاکھ 50 ہزار یاتری سنگم پر پوتر اشنان کرچکے ہیں۔ میلے کے احاطے میں سیکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے خصوصی بندوبست کیا ہے۔ طبی ہنگامی خدمات کے لیے بیس بیس بستروں والے 2 اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ آمد و رفت کی سہولت کیلئے اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 3 ہزار 800 بسیں تعینات کی گی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔