February 27, 2025 10:00 AM | Mahakumbh Final

printer

پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 مہاشیوراتری پر آخری اشنان کے ساتھ کَل رات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 مہاشیوراتری پر آخری اشنان کے ساتھ کَل رات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ 45 روزہ عظیم الشان روحانی سماگم میں 66 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔ کئی سرکردہ شخصیات نے بھی مہاکمبھ میں حصہ لیا۔ ان میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی، بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک، غیر ملکی مندوبین، مختلف ریاستوں کے گورنر صاحبان اور وزراءِ اعلیٰ نیز کئی مرکزی وزیروں نے سنگم میں پوِتر ڈبکی لگائی۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کََل مہاشیوراتری کے شُبھ موقع پر ایک کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے آخری اشنان کیا۔

مہاکمبھ میلے کے علاقے میں بھارتی فضائیہ کے ایئرشو اور اترپردیش سرکار کی جانب سے گھاٹوں پر گلاب کی پتیاں برسائے جانے سے عقیدتمندوں کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عقیدتمندوں، سنتوں اور کلپ واسیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عقیدتمندوں نے سنگم میں پوِتر ڈبکی لگاکر پوری دنیا کو قومی اتحاد اور حب الوطنی کے تئیں خود کو وقف کرنے کا پیغام دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔