پریاگ راج میں مہاکنبھ کے تریوینی سنگم میں آج شام چھ بجے تک ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔ پوری دنیا سے اِس عظیم الشان فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عقیدتمندوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کچھ سرکردہ شخصیات سمیت سنگم میں اب تک 62 کروڑ چھ لاکھ سے زیادہ عقیدتمند پوِتر اسنان کرچکے ہیں۔
ملک کے ہر کونے سے سادھو سنت، عقیدتمند اور زائرین مہا کمبھ آ رہے ہیں۔ اسی دوران چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج اپنے کنبے کے ساتھ تریوینی سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی۔ اسی موقع پر انہوں نے دریائے گنگا کا آشِرواد لیا اور سبھی کے فلاح و بہبود کے لیے پرارتھنا کی۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی آج مہا کمبھ کا دورہ کیا۔ پوتر ڈبکی لگانے کے بعد جناب شندے نے مہا کمبھ 2025 کو دنیا کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا اور کہا کہ پریاگ راج ایک پوتر زمین ہے جہاں سب برابر ہیں۔
دیگر پوتر ڈبکی لگانے والے ممتاز عقیدتمندوں میں لوگ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر BJP لیڈر روی کِشن، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر کانگریس لیڈر پرمود تیواری، بالیووڈ اداکار اکشے کمار ساتھ ہی اداکارہ کیٹرینا کیف، سونالی بیندرے اور روِنا ٹنڈن نے بھی پوتر ڈبکی لگائی۔
Site Admin | February 24, 2025 9:25 PM
پریاگ راج میں مہاکنبھ کے تریوینی سنگم میں آج شام چھ بجے تک ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی