پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ 2025 آج مہا شیو راتری کے موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ ملک بھر سے عقیدتمند سنگم اور دیگر گھاٹوں پر آج صبح سویرے سے ہی پوَتر ڈُبکی لگا رہے ہیں۔ مہا کمبھ میلے میں جو 13 جنوری کو شروع ہوا تھا، 6 ہفتوں کے دوران اب تک 64 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند شامل ہو چکے ہیں، جس سے یہ دنیا میں انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع بن گیا ہے۔ کل تقریباً ایک کروڑ 24 لاکھ عقیدتمندوں نے تریوینی سنگم پر پوَتر ڈُبکی لگائی۔ اس تقریب کو محفوظ اور یادگار بنانے کی خاطر حکام نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ مہا کمبھ نگر اور مختلف گھاٹوں پر بڑھتی بھیڑ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
شہر کے ریلوے اسٹیشنوں، سڑکوں اور داخلے کے مقامات پر مسلسل عقیدتمندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اب ہم پریاگ راج میں موجود اپنے نامہ نگار آدرش سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔