پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں ہر روز لاکھوں عقیدتمندوں کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، نیز آج ایک کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں پر پوتر ڈبکی لگائی۔ مہاکنبھ میں مختلف روحانی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں Kanchi Kamakoti Peetha نے مہاکنبھ میلہ مہا اُتسو کا انعقاد کیا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس مہااُتسو میں شرکت کر رہے ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سری کانچی کاماکوٹی پیٹھ کے کیمپ میں پہنچے اور شنکر آچاریہ سری شنکر وجیندر سرسوتی جی سے آشیرواد حاصل کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انھوں نے سابق شنکر آچاریہ جیندر سرسوتی کے مجسّمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس موقع پر جناب آدتیہ ناتھ نے پیٹھ کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ اس کی جاری روایات نے عوامی بیداری اور سناتن دھرم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک 62 کروڑ عقیدتمندوں نے تروینی سنگم میں اسنان کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔
جناب آدتیہ ناتھ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مہاکنبھ روحانیت اور وسعت کی علامت ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ریاستی سرکار سناتن دھرم اور مہاکنبھ سے تعلق رکھنے والے ہر معاملے کیلئے مکمل توجہ فراہم کرانے کے تئیں عہد بند ہے۔
اسی دوران، شنکر آچاریہ شنکر وجیندر سرسوتی جی نے مہاکنبھ کے انتظامات کی ستائش کی اور کہا کہ یہ تقریب سرکار اور عوام کی شرکت کی ایک شاندار مثال ہے۔
جناب آدتیہ ناتھ نے وشنو سوامی کی ستوا بابا پیٹھ کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے مہا منڈلیشور سنتوش آچاریہ جی سے ملاقات کی جو ستوا بابا کے طور پر بھی معروف ہیں۔
Site Admin | February 23, 2025 9:40 PM
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں ہر روز لاکھوں عقیدتمندوں کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، نیز آج ایک کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں پر پوتر ڈبکی لگائی