July 22, 2025 3:09 PM

printer

پرسار بھارتی کے CEO گورَو دیویدی نے کہا ہے کہ پرسار بھارتی نیوز روم میں AI کا استعمال کررہا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکتا ہے

پرسار بھارتی کے CEO گورَو دیویدی نے کہا ہے کہ پرسار بھارتی نیوز روم میں AI کا استعمال کررہا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ کمبوڈیا میں Siem Reap کے مقام پر 20 ویں ایشیا میڈیا چوٹی کانفرنس 2025 کے افتتاحی خطاب کے دوران جناب دیویدی نے یہ بات بتائی۔ جناب دیویدی، براڈ کاسٹنگ کے فروغ کی جنرل کانفرنس کیلئے ایشیا پیسفک انسٹی ٹیوٹ کے صدر بھی ہیں، انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ تیزی سے تبدیل ہورہی مصنوعی ذہانت یعنی Artificial انٹلی جنس بنیادی طور پر خبروں اور نشریات کی صنعت کو نئی شکل دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پرسار بھارتی نے مواد کو آٹومیٹک طریقے سے صحیح کرنے، حقائق کی جانچ کو بہتر بنانے اور ناظرین کے تجربات کو انفرادی بنانے کیلئے AI کا استعمال شروع کیا ہے تاکہ رفتار اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے، خبروں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرنے پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔ جناب دیویدی نے کہا کہ عالمی نشریات کا قانون بھارت میں سرکاری نشریے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دوردرشن کا Free Dish پلیٹ فارم اور آکاشوانی کی ڈیجیٹل پہل نے لوگوں تک رسائی کو وسیع کیا ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر شہری جغرافیائی حدوں سے بالاتر ہوکر قابلِ بھروسہ خبروں، تعلیم اور تفریح کے مواد تک رسائی حاصل کرسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔