پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم WAVES OTT نے آج نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں اپنی فیچر فلم ’Della Bella Badlegi Kahaani‘ کے شاندار پریمیئر کی میزبانی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے کہا کہ WAVES OTT، سرکاری سروس کی اسٹریمنگ کرنے والا بھارت کا پہلا پلیٹ فارم ہے، جو ڈیجیٹل اختراع کے ساتھ وراثت کو مربوط کرتا ہے۔ جناب سہگل نے اجاگر کیا کہ پرسار بھارتی کا مشن، بھارت کی گوناگونیت اور تخلیقیت کا جشن منانے والا ایک قابل اعتماد اور خاندان کو مقدم رکھنے والا پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر نلیش جین نے کہا کہ اِس کہانی کو ملک کے ہر فرد اور ہر گوشے تک لے جانے کیلئے WAVES سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے۔
Site Admin | July 18, 2025 9:50 PM
پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم WAVES OTT نے آج نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں اپنی فیچر فلم ’Della Bella Badlegi Kahaani‘ کے شاندار پریمیئر کی میزبانی کی