پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر CEO گورو دیویدی نے آج نئی دلّی میں آکاشوانی بھون میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے دو نئے ورژن کا اجرا کیا۔ یہ آکاشوانی کی جانب سے پیش کیے جانے والے ’وندے ماترم‘ کے مجوزہ 25 موسیقی کے ورژنز میں سے ابتدائی دو ورژن ہیں۔ اِن ورژنز کو وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کی یاد میں ڈیجیٹل طور پر جاری کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دیویدی نے کہا کہ وندے ماترم، محض تحریکِ آزادی کا ایک گیت نہیں بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی ایک لازوال علامت ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جناب دیویدی نے کہا کہ ملک کے عوام نے وندے ماترم کو صرف ایک گیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک نعرے اور تعظیمی کلمات کے طور پر بھی اپنایا ہے۔انہوں نے اجاگر کیا کہ موسیقی کے مختلف انداز میں پیش کیے جانے والے اِس گیت کے مختلف ورژن، ملک کی ثقافتی گونا گونیت کو مستحکم کریں گے۔
Site Admin | January 1, 2026 9:41 PM
پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر CEO گورو دیویدی نے آج نئی دلّی میں آکاشوانی بھون میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے دو نئے ورژن کا اجرا کیا