July 30, 2025 10:17 PM

printer

پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم -کسان) اسکیم کی 20ویں قسط دو اگست کو جاری کی جائے گی

پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم – کسان) اسکیم کی 20ویں قسط دو اگست کو جاری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آج نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں تقریب کی تیاریوں اور زیادہ سے زیادہ کسانوں تک اس کا فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش کے وارانسی میں کریں گے۔

میٹنگ میں جناب چوہان نے عہدیداروں کو قومی، ریاستی، ضلعی اور گاؤں کی سطح پر کسانوں کو اس پروگرام سے جوڑنے کی ہدایت دی اور اس پروگرام کو ملک گیر مہم کے طور پر منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ملک بھر کے کسانوں سے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اس اسکیم کے تحت کسانوں کو چھ ہزار روپے تین قسطوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں، جس کی ہر قسط ہر چار ماہ بعد جاری کی جاتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔