August 18, 2025 9:43 PM

printer

پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل شروع ہوچکا ہے۔ اِس کا مقصد دو سال میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے

پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل شروع ہوچکا ہے۔ اِس کا مقصد دو سال میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ یہ اسکیم، ملازمت کیلئے نومنتخبہ نوجوانوں کو دو قسطوں میں 15 ہزار روپے تک اور آجروں کو 3 ہزار روپے فی نئے ملازم فی ماہ کی پیشکش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کی اپنی تقریر میں اِس کا اعلان کیا تھا۔ پردھان منتری وِکست بھارت روزگار یوجنا بالخصوص مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ملازمتیں بڑھانے، قابلِ ملازمت بننے اور سماجی تحفظ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کیلئے آجر اِن ویب سائٹس پر آن لائن رجسٹر کرسکتے ہیں۔ pmvbry.epfindia.gov.inیا pmvbry.labour.gov.in

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔