پردھان منتری وراثت کا سَموَردھن PM-Vikas اسکیم کے تحت تیسری بااختیار کمیٹی کی کل نئی دلّی میں میٹنگ ہوئی۔ اقلیتی امور کی وزارت نے ایک بیان میں مطلع کیا کہ کمیٹی نے سرکاری اداروں، سرکاری ملکیت کی کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے 15 تجاویز کا جائزہ لیا، جو تکنیکی ہنرمندی، چھوٹے کاروبار اور ثقافتی تحفظ پر مبنی تھیں۔ اُس نے کہا کہ نمائندوں نے PM-Vikas کے تحت اپنے پروجیکٹ پیش کئے اور کمیٹی نے مقررہ وقت میں اُن کے اطلاق اور نگرانی کے مضبوط نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ PM-Vikas اسکیم اقلیتوں کی ترقی سے متعلق قومی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ قرض تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے، تاکہ سبھی شعبوں میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے مجموعی طور پر مدد فراہم کی جاسکے۔×
Site Admin | July 25, 2025 9:35 AM | PM-VIKAS MEETING
پردھان منتری وراثت کا سَموَردھن PM-Vikas اسکیم کے تحت تیسری بااختیار کمیٹی کی کل نئی دلّی میں میٹنگ ہوئی۔