پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2025 کیلئے پانچ سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور یہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ پردھان منتری بال پرسکار قومی سطح کا ایک اہم ایوارڈ ہے، جو ملک بھر میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے والے بچوں کو سالانہ طور پر صدر جمہوریہ کی جانب سے عطاء کیا جاتا ہے۔ یہ انعام ایسے بچوں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات کے تحفظ، کھیلوں، فن وثقافت اور سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سبھی نامزدگیاں راشٹریہ بال پرسکار کے سرکاری پورٹل awards.gov.in پر صرف آن لائن موڈ میں ہی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔×
Site Admin | May 3, 2025 3:37 PM
پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2025 کیلئے پانچ سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے