ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 2:33 PM

printer

پردھان منتری جن دھن یوجنا کو آج 11 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2014 کو لال قلعے کی فصیل سے کیا تھا۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا کو آج 11 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دنیا میں مالی شمولیت کی یہ سب سے بڑی اسکیموں میں سے ایک ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2014 کو لال قلعے کی فصیل سے کیا تھا۔ یہ اسکیم بنیادی بچت بینک کھاتے کی دستیابی، ضرورت پر مبنی قرض تک رسائی، رقومات بھیجنے کی سہولت، بیمہ اور پنشن جیسی مختلف مالی خدمات تک رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا ہر گھر کیلئے کم از کم ایک بنیادی بینک کاری کھاتے، مالی امور کی جانکاری اور قرض تک رسائی کے ساتھ بینک کاری سہولیات تک عام رسائی کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس میں شہری اور دیہی دونوں علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور جو لوگ اپنا کھاتہ کھولتے ہیں، اُنہیں RuPay Card کی شکل میں Debit Card ملتا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پردھان منتری جَن دَھن یوجنا سے پورے ملک میں لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اُنہیں بااختیار بنایا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب ہر شخص کو مالی شمولیت کے دائرے میں لایا جاتا ہے تو پورا ملک مل کر آگے بڑھتا ہے اور پردھان منتری جَن دَھن یوجنا سے یہ مقصد حاصل ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مذکورہ اسکیم سے لوگوں کی عظمت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں اپنی تقدیر خود طے کرنے کی قوت ملی ہے۔ اِس موقع پر وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پردھان منتری جَن دَھن یوجنا براہ راست فائدوں کی منتقلی کے وسیلے سے مختلف اسکیموں کے تحت فائدے پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے اور اِس سے لوگوں کو قرضوں کی سہولت، سماجی سکیورٹی ملی ہے اور بچت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے 11 سال میں 56 کروڑ سے زیادہ جَن دَھن کھاتے کھولے گئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔