پردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی پریوجنا PMBJP نے پچھلے گیارہ سال کے دوران شہریوں کیلئے تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی مجموعی بچت کی ہے۔ کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی جانب سے شروع کی گئی یہ اسکیم، ملک کے سب سے مؤثر سماجی اقدامات میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ جَن اوشدھی کیندروں میں دوائیں Branded دواؤں کے مقابلے 50 سے 80 فیصد تک کم قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں۔
فی الحال ملک بھر میں تقریباً 17 ہزار جَن اوشدھی کیندر کام کر رہے ہیں۔ PMBJP کے تحت حکومت نے آئندہ سال مارچ تک جَن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو بڑھاکر 20 ہزار اور مارچ 2027 تک 25 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ اِس پہل کے فوائد ملک کے دور دراز علاقوں تک بھی پہنچ سکیں۔ PMBJP کی پروڈکٹ باسکیٹ میں اب 2 ہزار سے زیادہ دوائیں اور 315 سرجیکل آلات دستیاب ہیں، جن میں اینٹی بائیوٹکس، امراض قلب کی دوائیں، شوگر کی دوائیں اور غذائی سپلیمنٹس اور دیگر ادویات شامل ہیں۔ سستی اور معیاری ادویات کی دستیابی سے لے کر صنعتوں کو با اختیار بنانے اور دیہی صنعت کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے تک PMBJP حکومت کے سب کو سستی دوا، سووستھ بھارت کی آشا کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
Site Admin | November 21, 2025 10:02 PM
پردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی پریوجنا PMBJP نے پچھلے گیارہ سال کے دوران شہریوں کیلئے تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی مجموعی بچت کی ہے