ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پرائیویٹ بینک ICICI نے میٹرو اور شہری علاقوں میں نئے صارفین کے لیے بینک کھاتوں میں کم از کم اوسط بیلینس کی شرط میں جزوی طور پر تبدیلی کرتے ہوئے اِسے 50 ہزار روپے سے گھٹا کر 15 ہزار روپے کردیا ہے۔

پرائیویٹ بینک ICICI نے میٹرو اور شہری علاقوں میں نئے صارفین کے لیے بینک کھاتوں میں کم از کم اوسط بیلینس کی شرط میں جزوی طور پر تبدیلی کرتے ہوئے اِسے 50 ہزار روپے سے گھٹا کر 15 ہزار روپے کردیا ہے۔ یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے سخت ردّ عمل ظاہر کرنے کے بعد ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے بھارت کے دوسرے سب سے بڑے بینک ICICI نے میٹرو اور شہری علاقوں میں نئے صارفین کے لیے کم از کم بیلینس کے شرط کو 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا تھا۔ دوسری جانب SBI، PNB اور Canara بینک جیسے بڑے بینک، بچت کھاتوں سے کم از کم بیلینس کی شرط کو نہ صرف ہٹا چکے ہیں بلکہ کم از کم بیلینس برقرار نہ رکھ پانے پر عائد کیے جانے والے جُرمانے کو بھی ختم کر رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔