پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے-کیلاش ناتھن نے نقلی دواؤں اور ٹیبلیٹس کو مبینہ طور پر تیار کرنے کے معاملے کی تحقیقات CBI اور قومی جانچ ایجنسی کو سوپنے کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش CBCID تفتیش کے دوران حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی، جس میں قومی سطح کی جانچ کو ضروری قرار دیتے ہوئے بہت سی ریاستوں کے افراد کے ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں نے لیفٹیننٹ گورنر کو کئی عرضداشتیں پیش کی تھیں، جن میں اِس معاملے کی CBI انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔×
Site Admin | December 23, 2025 9:26 AM
پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے-کیلاش ناتھن نے نقلی دواؤں اور ٹیبلیٹس کو مبینہ طور پر تیار کرنے کے معاملے کی تحقیقات CBI اور قومی جانچ ایجنسی کو سوپنے کی سفارش کی ہے