July 30, 2025 2:48 PM

printer

پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں اور سفارشات حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اگست کردی گئی ہے

پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں اور سفارشات حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اگست کردی گئی ہے۔ ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں راشٹریہ پُرسکار پورٹل پر آن لائن طریقے سے ہی حاصل کی جائیں گی۔ پدم ایوارڈس 2026 کے لیے نامزدگیوں کا عمل اِس سال 15 مارچ سے شروع ہوگیا ہے، جن کا اعلان یومِ جمہوریہ 2026 کے موقع پر کیا جائے گا۔ پدم ایوارڈس، جنہیں پدم وِبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری کے نام سے جانا جاتا ہے، ملک کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈس ہیں۔ یہ ایوارڈس سبھی میدانوں اور شعبوں میں نمایاں اور بے مثال حصولیابیوں اور خدمات کے صلے میں دیے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔