پاکستان کے شہر کوئٹہ میں، نیم فوجی سرحدی کور کے صدر دفتر کے باہر ایک طاقتور کار بم دھماکہ ہوا جس میں دس افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے صحت کے محکمے میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ اِس دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے عملے کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ مرنے والوں میں باقی لوگ عام شہری تھے۔حفاطتی دستوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں، ایک خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس واقعے میں ایک خودکش بمبار نے FC صدر دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد زبردست فائرنگ ہوئی۔
Site Admin | September 30, 2025 9:38 PM
پاکستان کے کوئٹہ میں ایک طاقتور کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
 
						