پاکستان کے کامرس کے وزیر جام کمال خان چار دن کے سرکاری دورے پر کَل بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ اِس دورے کا مقصد دو طرفہ تجارتی رشتوں کو مستحکم کرنا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی اشتراک میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ بات بنگلہ دیش Sanghbad Sangstha-(BSS) نے بتائی ہے۔ بات چیت کے دوران بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت کے امکانات اور مستقبل میں اشتراک کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دورے کے دوران مفاہمت کے چار اقرارناموں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اشتراک کے فروغ میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے کامرس کے وزیر سرکار کے اعلیٰ نمائندوں اور کاروباری انجمنوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ وہ چٹوگرام بندرگاہ، ایک دوا ساز کمپنی اور ایک اسٹیل فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے۔ x
Site Admin | August 21, 2025 3:07 PM
پاکستان کے کامرس کے وزیر جام کمال خان چار دن کے سرکاری دورے پر کَل بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔
