پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات قبول کی ہے کہ ملک، تین دہائیوں سے دہشت گرد گروپوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ جب اُن سے دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد اور حمایت کی پاکستان کی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا، تب برطانوی نیوز چینل کو دیئے گے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع آصف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان مغرب کی شہ پر غلط کام میں ملوث رہا ہے۔ وزیر دفاع آصف نے اسے ایک غلطی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے کاموں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں یہ اعتراف کیا ہے، جس سے ماضی میں پاکستان کے علاقائی عدم استحکام میں ملوث ہونے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔×
Site Admin | April 26, 2025 3:39 PM
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات قبول کی ہے کہ ملک، تین دہائیوں سے دہشت گرد گروپوں کی مدد کرتا رہا ہے۔
