پاکستان کے شہر لاہور میں وکیلوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہڑتال آئین کی متنازعہ 27 ویں ترمیم کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے۔ مظاہرین نے ججوں سے بھی زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ظاہر کرنے کیلئے استعفیٰ دیں۔
صدر آصف علی زرداری نے، جمعرات کو آئین کی اِس 27 ویں ترمیم پر دستخط کرکے اِسے قانونی شکل دی تھی، جس کے تحت دفاعی فوجوں کے سربراہ کی ایک نئی حیثیت اور ایک آئینی عدالت قائم کی گئی ہے۔ اِس متنازعہ ترمیم کے خلاف ابھی تک تین سینئر ججوں نے اپنا استعفیٰ دیا ہے، جن میں سے سپریم کورٹ کے دو جج، جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر مِن اللہ ہیں۔ اِن میں تیسرے جج، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا ہیں۔ ججوں نے اِس ترمیم کو آئین اور عدلیہ پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔
Site Admin | November 16, 2025 9:43 PM
پاکستان کے شہر لاہور میں وکیلوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے