پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختون خواہ صوبے میں رہنے والے افغان شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلا تاخیر ملک سے چلے جائیں۔ کیونکہ اُن کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو گئی ہے۔ خیبر پختون خواہ حکومت کے داخلی امور کے محکمے نے جمعے کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صوبے میں رہنے والے اُن تمام افغان شہریوں سے جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ کے ثبوت ہیں، کہا گیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے رہنما خطوط پر تعمیل کرتے ہوئے افغانستان لوٹ جائیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کارڈس کے ثبوت کے ساتھ پاکستان میں افغان شہریوں کا قیام، جو 30 جون 2025 کو ختم ہوگیا ہے، اب غیر قانونی سمجھا جائے گا۔
Site Admin | August 3, 2025 2:30 PM
پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختون خواہ صوبے میں رہنے والے افغان شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلا تاخیر ملک سے چلے جائیں
