پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پورے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کیلئے تیار ہوجائیں۔ توشہ خانہ دوئم بدعنوانی کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17 – 17 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اِسی کے بعد اُن کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن مظاہروں سے قبل مختلف صوبوں میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر یہ ایجی ٹیشن شروع کیا جارہا ہے۔ اُس نے بتایا ہے کہ کارکنوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طویل مدتی ایجی ٹیشن کی حکمتِ عملی کے حصے کے طور پر سڑکوں پر رہیں۔
توشہ خانہ دوئم کیس کا تعلق اُن سرکاری تحائف میں مبینہ فراڈ سے ہے، جو سابق وزیرِ اعظم اور اُن کی اہلیہ کو 2021 میں سعودی عرب کی سرکار کی طرف سے ملے تھے۔