November 28, 2025 3:01 PM

printer

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں جو اس وقت قید میں ہیں، قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں، کیونکہ اُن کے کنبے اور پارٹی نے، اُن تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی خیروعافیت کے تعلق سے قیاس آرائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے، کیونکہ افغان میڈیا کی غیر مصدقہ میڈیا اطلاعات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ Adiala جیل میں حراست کے دوران عمران خان کی موت ہوچکی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُن کے بیٹے قاسم خان نے یہ تصدیق کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے والد حیات ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اُن سے بلاتاخیر ملاقات کرنے اور اُن کی رہائی کی مانگ بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر قاسم نے کہا ہے کہ اُن کے والد عمران خان 845 دن سے جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے والد نے پچھلے 6 ہفتے کال کوٹھری میں گزارتے ہیں اور اَرکان خاندان کو اُن سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔